ایس ای سی پی نے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنس فریم ورک متعارف کرادیا

image

کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کمپنیوں کے لیے 'سرٹیفکیٹ آف کمپلائنس' فریم ورک متعارف کرادیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس اقدام کے بعد اب ہر شہری رجسٹرڈ کمپنیز کی اہم معلومات جان سکے گا۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ کمپنی کی رجسٹریشن، فعالیت اور ریگولیٹری کمپلائنس کی تصدیق کرے گا، جو پاکستانی کمپنیوں کی بین الاقوامی شراکت داری کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

کمپنیز کو ریگولیٹری کمپلائنس کا یہ باقاعدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایس ای سی پی کے رجسٹرار آف کمپنیز کو درخواست جمع کروانی ہوگی۔ تاہم، غیر فعال، کسی بھی قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے والی یا نامکمل ریکارڈ رکھنے والی کمپنیوں کو یہ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی کی طرف سے ریٹرن فائلنگز مکمل نہ ہونے کی صورت میں بھی کمپلائنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US