ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 58 روپے سے زائد مہنگا

image

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے توانائی کی عالمی منڈیوں پر اثرات برقرار ہیں، جس کے باعث پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 58 روپے 51 پیسے بڑھ گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق جون کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور صارفین آج سے ایل پی جی نئی قیمتوں پر خرید سکیں گے۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے باعث توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US