قومی ٹیم کو ہر کنڈیشنز کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کروائیں گے، مائیک ہیسن

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ وہ ان باتوں سے باخبر ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سلو پچز بنائی جا رہی ہیں اور یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے پچز معیاری نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگلا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جانا ہے، جہاں کچھ مقامات پر پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی پچز کے بارے میں یہ عام تاثر درست نہیں ہے کہ وہ صرف فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں اور ان میں باؤنس ہوتا ہے، بلکہ وہاں کچھ پچز مشکل ہیں اور مختلف مقامات پر کنڈیشنز بھی مختلف ہوتی ہیں۔

مائیک ہیسن نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جنوبی افریقہ میں ہونے والی آخری ون ڈے سیریز میں بھی اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ اگلے 16 مہینوں میں قومی ٹیم کو ہر قسم کی کنڈیشنز کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کروائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US