امریکا میں گالف بالز سے دنیا کا سب سے بڑا اہرام تیار، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

image

امریکا میں گالف کے شوقین تین افراد نے گالف کی گیندوں سے دنیا کا سب سے بڑا اہرام تیار کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں مائیکل فر، ڈیبی رینالڈز اور ٹیری جانک پر مشتمل ٹیم نے اس منفرد اہرام کی تعمیر کے لیے 19 ہزار 19 گالف بالز استعمال کیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2022 میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے زچری کریوڈا کے پاس تھا جنہوں نے 17 ہزار 575 گالف بالز سے اہرام بنا کر عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔

بعد ازاں ٹیکساس کی اس ٹیم نے ستمبر 2025 میں اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی جسے حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US