فیفا ورلڈکپ 2026 ، ٹورنامنٹ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اور منفرد ہوگا

image

فیفا ورلڈکپ 2026 اس بار تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایڈیشن کے طور پر سامنے آنے جا رہا ہے جس میں کئی اہم اور نئی تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے جبکہ میچز کی مجموعی تعداد بھی 64 سے بڑھ کر 104 ہو جائے گی۔ اس تبدیلی کے بعد کسی بھی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 7 کے بجائے 8 میچز کھیلنے ہوں گے۔

اس ایونٹ میں چار نئی ٹیمیں بھی پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں حصہ لیں گی جو اس سے قبل کبھی کوالیفائی نہیں کر سکیں۔

فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار یہ ٹورنامنٹ تین ممالک کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا جسے ایک بڑی تاریخی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق مختلف ٹائم زونز میں میچز کے باعث کھلاڑیوں کو طویل سفر اور تھکن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ گروپ اسٹیج کے بعد ٹیموں کو 5 ہزار کلومیٹر تک کا سفر بھی کرنا ہوگا۔

اسی طرح شائقین کو بھی مختلف ممالک میں ہونے والے میچز کی وجہ سے ویزا اور سفری اخراجات کے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کی ایک اور بڑی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار فائنل میچ کے دوران ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس کی پرفارمنس متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US