لنکا پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کولمبو میں جاری ہے، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اب تک ہونے والی ڈرافٹنگ میں گال گیلنٹس نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو اہم ترین 'پلاٹینم کیٹیگری' میں شامل کرلیا ہے، جبکہ فاسٹ بالر عاکف جاوید کو بھی گال گیلنٹس نے ہی 'گولڈ کیٹیگری' میں خریدا ہے۔
اس کے علاوہ دمبولا سکسز نے فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئر کو 'گولڈ کیٹیگری' میں حاصل کیا ہے، جبکہ کولمبو کیپس نے فاسٹ بالر شاہ نواز دہانی کو اپنی 'گولڈ کیٹیگری' کا حصہ بنالیا ہے۔