مہنگائی میں اضافہ، دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

image

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو تقریباً دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی 2026ء میں سالانہ افراطِ زر کی شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہو گئی جو جون 2024ء کے بعد گزشتہ 23 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2026ء میں مہنگائی کی شرح 10.89 فیصد تھی جبکہ مئی 2025ء میں یہ صرف 3.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی کے دوران مہنگائی میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025ء سے مئی 2026ء تک اوسط مہنگائی کی شرح 6.69 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026ء میں شہری علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 0.68 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 0.30 فیصد بڑھی۔ سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.79 فیصد اور دیہی علاقوں میں 11.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US