پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین کرکٹ کی بھرپور دلچسپی متوقع ہے۔
سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم 'پی سی بی لائیو' کو شائقین کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں مداحوں نے میچ دیکھا۔
اس زبردست ردعمل کے نتیجے میں پی سی بی لائیو کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ پلیٹ فارم پر دو لاکھ سے زائد واچ آورز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے تمام میچز، جھلکیاں اور خصوصی ویڈیوز پی سی بی لائیو پر دستیاب ہیں اور پہلے میچ کی کامیابی کے بعد دوسرے ون ڈے کے لیے بھی پلیٹ فارم پر شائقین کا بڑا رش متوقع ہے۔