پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی کی تجویز، فائلرز کو ریلیف ملنے کا امکان

image

حکومت نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس کی شرح 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مجموعی ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ ریلیف صرف فائلرز کے لیے ہوگا، جبکہ نان فائلرز کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی موجودہ شرح 10.5 فیصد برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ان تجاویز کو شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US