کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی ٹریڈنگ پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں صرف پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیرِ غور ہے، جو نیشنل کلیئرنگ کمپنی (NCCPL) سے ہٹ کر ہونے والی شیئرز کی ٹریڈ پر لاگو ہوسکتا ہے۔
اس حوالے سے ممتاز کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز پر پہلے ہی کیپٹل گین ٹیکس (CGT) لاگو ہے، اس لیے کیپیٹل مارکیٹ میں شیئرز کی ٹریڈنگ پر کسی نئے ٹیکس کے لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے شیئرز پر بھی نیا ٹیکس لگنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔