عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں روپیہ پھر تگڑا ہونا شروع

image

عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 52 پیسے پر آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US