پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کل کی شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور مارکیٹ نے 171 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ حاصل کر لی۔

کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1250 پوائنٹس تک تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ دورانِ ٹریڈنگ 350 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 421 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 171,021 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 3,500 پوائنٹس سے زائد کی نمایاں مندی دیکھی گئی تھی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ پیش رفت اور آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق مثبت خبروں کے منتظر ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں محتاط امید کا رجحان پایا جاتا ہے۔

بروکرز کا کہنا ہے کہ بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز میں خریداری کی لہر نے مارکیٹ کو دوبارہ سنبھالا دیا اور شدید مندی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US