آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی بولنگ میں تبدیلی لانے اور مختلف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ اگر آپ ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں تو ایسی پچز پر کامیابی مل جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں کی پچز روایتی ون ڈے پچز سے مختلف ہیں۔
میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایک دو پارٹنرشپ اچھی رہیں اور نوجوان اولی پیئرس (اولی پیک) نے بھی آخری لمحات میں اچھا کھیل پیش کیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیتھن ایلس کا کہنا تھا کہ ہم نے بابر اعظم کے خلاف کوئی خاص منصوبہ بندی یا کام نہیں کیا تھا، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور انہیں یہاں کھیلنے کا پورا آئیڈیا ہے، اسی لیے ان کی وکٹ ہماری ٹیم کے لیے بہت اہم اور اچھی رہی۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر نے یہ بھی بتایا کہ مارنس لبوشین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی وجہ سے یہاں وقت گزارا ہے، اس لیے انہوں نے اپنے اس تجربے سے پوری ٹیم کو آگاہ کیا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو یہاں کے پلیئرز کے ساتھ ساتھ وینیو کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔