اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کا فائنل اب 7 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ فائنل میچ رات 8:00 بجے شروع ہوگا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا گروپ مرحلہ 7 مارچ سے 16 مارچ کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 17 مارچ کو کھیلے گئے سیمی فائنلز کے دوران کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ ایبٹ آباد اور لاہور وائٹس کا سیمی فائنل میچ پہلی اننگز کے بعد بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس پر ایبٹ آباد نے گروپ مرحلے میں بہتر اسٹینڈنگ (پوائنٹس) کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی۔