بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی انجری کے باعث سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہونا تھی تاہم کوہلی کی عدم موجودگی بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے لیے اہم تبدیلی کا باعث بنے گی۔