فلسطین ویمن فٹبال ٹیم کی 2 انٹرنیشنل پلیئرز کو اسرائیل نے حراست میں لے لیا

image

اسرائیلی فورسز نے فلسطین کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں، رند الحلاوانی اور نٹالی ابو دایہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

نٹالی ابو دایہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع یونیورسٹی کے ایک طلبہ ہاسٹل پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جبکہ رند الحلاوانی کو مقبوضہ بیت المقدس کے ایک پولیس اسٹیشن میں طلب کر کے حراست میں لیا گیا۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی ایتھلیٹس کو اس طرح باضابطہ نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت کی ہے اور عالمی فٹبال گورننگ باڈی (فیفا) سے اس معاملے پر فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US