جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس، ازبکستان جانے کی کوشش ناکام، دو مسافر گرفتار

image

ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے ازبکستان جانے والے دو مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت مہتاب جان (ساکن کیچ) اور محمد حسین علی (ساکن رحیم یار خان) کے نام سے ہوئی، جو ازبکستان کے بزنس/ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔

دورانِ جانچ معلوم ہوا کہ دونوں مسافروں کو 13 اپریل 2026 کو پروٹیکٹر نہ ہونے کی بنیاد پر پہلے بھی آف لوڈ کیا جا چکا تھا۔ مزید جانچ کے دوران دونوں پاسپورٹس کے صفحہ نمبر 35 پر موجود پروٹیکٹر اسٹیمپس مشکوک اور جعلی پائے گئے، جن کی سرکاری ریکارڈ سے تصدیق بھی نہ ہوسکی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں دونوں مسافروں نے انکشاف کیا کہ لاہور کے رہائشی ایجنٹ امیر نے غیر قانونی ذرائع سے ویزے اور پروٹیکٹر انڈورسمنٹ کا انتظام کیا تھا۔ دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US