پی ایچ ایف نے پرو لیگ میں شرکت سے قبل قومی ہاکی ٹیم پر کروڑوں روپے کی بارش کردی۔
پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی کے حکم پر روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔
4 کروڑ 50 لاکھ میں وزیرِ اعظم کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ انعامی رقم اور پیشگی ڈیلی الاؤنس بھی شامل ہے۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی ایونٹ کے لیے روانگی سے پہلے ٹیم کو تمام واجبات اور رقوم مکمل طور پر ادا کردی گئی ہیں۔