پی آئی اے کو بین الاقوامی سیفٹی آڈٹ کا سامنا، تیاریاں تیز

image

نجی کنسورشیم کے ممکنہ ٹیک اوور سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو ایک اہم مرحلے کا سامنا ہے، کیونکہ قومی فضائی کمپنی کا بین الاقوامی آپریشنل اور سیفٹی آڈٹ 8 جون سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی آڈٹ ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچے گی اور پی آئی اے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اس مرتبہ ایئرلائن کا رسک بیسڈ آڈٹ کیا جائے گا، جسے انتہائی سخت اور جامع جانچ کا عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

آڈٹ کے دوران پروازی آپریشنز، سیفٹی اقدامات، انتظامی امور اور دیگر متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ آڈٹ پی آئی اے کی عالمی سیفٹی درجہ بندی اور بین الاقوامی ساکھ کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ آڈٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام شعبہ جات کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ملازمین کو ریکارڈ مکمل اور درست رکھنے کے ساتھ ساتھ سیفٹی پالیسی سے متعلق مینوئلز کو بھی اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US