ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ، ٹاس جیت کر آسٹریلیا کا بیٹنگ کا فیصلہ

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری یہ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، جس کی وجہ سے یہ آخری میچ فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق اس اہم اور فیصلہ کن میچ کا ٹاس شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہوا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، میچ کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔ سیریز فاتح کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں ٹیمیں میدان میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US