پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، مارکیٹ منفی زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تاہم دوسرے سیشن میں مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 927 پوائنٹس کی تیزی اور 921 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس سے شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق منافع کے حصول کے لیے فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 172000 پوائنٹس کی حد بحال ہوکر گرگئی اور مارکیٹ 171 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی کھو بیٹھی۔دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 696 پوائنٹس کی کمی سے 170 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار ایران-امریکا ممکنہ ڈیل اور آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ آئل اینڈ گیس، ریفائنری، بینکنگ، سیمنٹ اور انرجی سیکٹر کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US