ہوم سیریز میں ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز کے مطابق پچز تیار کرتی ہے، شاہین آفریدی

image

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز میں ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز کے مطابق پچز تیار کرتی ہے اور پاکستان نے بھی سیریز جیتنے کا ہدف حاصل کیا۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی جبکہ گرین شرٹس نے 158 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں حاصل کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی 14 سے 15 ماہ باقی ہیں اس لیے اس حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچز مشکل تھیں لیکن کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ شاداب خان کی کارکردگی پر سوالات کے باوجود انہوں نے شاندار بولنگ کی جبکہ حارث رؤف کو دو فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US