پاکستان وائٹ بال ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک سبکدوش

image

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز حنیف ملک کی پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھی۔ وہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد استعفیٰ دے چکے تھے اور نوٹس پیریڈ پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے حنیف ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی مسکراہٹ اور پیشہ ورانہ انداز کو یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حنیف ملک ایک اچھے کوچ اور اچھے انسان ہیں، اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے جبکہ وائٹ بال ٹیم کو اگلے چار ماہ کسی بین الاقوامی مصروفیت کا سامنا نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US