پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ہیڈ کوچ منظور الحسن سینئر کے مطابق حنان شاہد ہیم اسٹرنگ انجری جبکہ سفیان خان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث دونوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹیم انتظامیہ نے ان کی جگہ عبدالمنان اور بشارت علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو پہلے ہی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں بیلجیم اور اسپین کا سامنا کرنا ہے جبکہ بعد میں ٹیم انگلینڈ میں بھی میچز کھیلے گی۔ اسکواڈ 9 جون کی شام لاہور سے کراچی پہنچے گا اور 10 جون کو بیلجیم روانہ ہوگا۔