وکٹیں جلد گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، آسٹریلوی کپتان

image

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں جیت کے لیے ان کی ٹیم کو 200 سے زائد رنز اسکور کرنے چاہیے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوش انگلس نے کہا کہ پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے 30 سے 40 رنز کم بنائے تاہم کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور ٹیم میچ میں موجود رہی۔

انہوں نے کہا کہ وکٹیں جلد گرنے اور رن آؤٹس نے ٹیم کو نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رن آؤٹ ہونا کھیل کا حصہ ہے اور اسے قبول کرنا پڑتا ہے۔

جوش انگلس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کھیلی گئی سیریز کے دوران پچز کا اندازہ تھا کہ وقت کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے اور ان پچز پر کم از کم 230 رنز بنانے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر کنڈیشنز سخت تھیں تاہم نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ بہترین تجربہ رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چوتھی بار پاکستان آئے ہیں لیکن پھر بھی یہاں کھیلنا مشکل لگا۔

آسٹریلوی کپتان نے کیمرون گرین اور مارنس لبوشین کو ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں سے قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US