وزیرستان میں فائرنگ، قبائلی رہنما کے دو بیٹے جاں بحق، ایک راہگیر زخمی

image

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کے دو بیٹے جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ وانا کے کڑیکوٹ بازار کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے دو بیٹے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US