بھارتی خاتون کی جانب سے عروسی جوڑا پہن کر پری ویڈنگ اسکینگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کو برفیلے پہاڑوں پر عروسی لباس میں اسکینگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی نژاد خاتون پیرس میں مقیم ہیں اور انہوں نے شادی سے قبل منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کروایا۔
ویڈیو میں ان کے ہونے والے شوہر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں نے تقریباً 3 گھنٹے تک اسکینگ کی۔ رپورٹس کے مطابق اس شوٹ کا مقصد بھارتی ثقافت کو اجاگر کرنا اور خواتین کو ایڈونچر اسپورٹس میں نمایاں کرنا بتایا گیا ہے۔