جی پی ایس کی غلطی، امریکی خاتون نے کار ٹرین کی پٹری پر چڑھا دی

image

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ایک 70 سالہ خاتون ڈرائیور نے غلطی سے اپنی کار لائٹ ٹرین کی پٹری پر چڑھا دی جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ وہ جی پی ایس کی ہدایات پر عمل کر رہی تھیں اور غلط راستہ اختیار کرتے ہوئے گاڑی ٹرین ٹریک پر آگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کافی فاصلے تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہیں جس سے ٹرین سروس متاثر ہوئی اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے ہیوی مشینری کی مدد سے کار کو پٹری سے ہٹا دیا جبکہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US