سنکیانگ کے ایک تفریحی مقام پر مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے والے روبوٹ نے غلطی سے تماشائیوں میں موجود ایک چھوٹے بچے کو لات مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہیومنائیڈ روبوٹ کو کرتب دکھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ پرفارمنس کے دوران روبوٹ کا توازن بگڑا اور اس نے قریب کھڑے بچے کے پیٹ پر لات دے ماری۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں بچے کو کوئی سنگین یا دیرپا چوٹ نہیں آئی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے روبوٹکس کی حفاظت اور کنٹرول سسٹمز پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔