پاکستان کا ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ پاکستان فینسنگ فیڈریشن نے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہ دیے جانے پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین فینسنگ چیمپئن شپ 18 سے 24 جون تک دہلی میں شیڈولڈ ہے، جس کے منتظمین نے دیگر تمام ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلیئرنس کی دستاویزات فراہم کردیں اور ان کے نام بھی جاری کردیے، تاہم پاکستان کے وفد کی کلیئرنس حاصل کرنے کے بجائے منتظمین نے پاکستانی حکام کو خود بھارتی منسٹری آف ہوم افیئرز سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا۔

پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری عثمان احمد نے ایونٹ میں عدم شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھارتی فینسنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی سے دو مرتبہ رابطہ کر کے کلیئرنس کے بارے میں پوچھا، لیکن انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

عثمان احمد کے مطابق پاکستان کا موقف تھا کہ کاغذات اسی صورت جمع کرائے جائیں گے جب یقین دہانی ملے گی، تاہم بھارتی منتظمین نے جواب دیا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے اور ویزوں یا کلیئرنس کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ منتظمین کے اس رویے کے بعد پاکستان فینسنگ فیڈریشن نے چیمپئن شپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US