ڈھاکا میں کھیلے گئے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو بھارت پر تین دو سے برتری حاصل تھی اور قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی تھی، تاہم چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین گول داغے اور میچ کا پاسا پلٹ کر فتح اپنے نام کرلی۔
اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جو 7 جون کو کھیلا جائے گا۔