انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

image

ملک کی کرنسی تبادلہ مارکیٹوں میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مجموعی طور پر مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 47 پیسے پر برقرار رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US