حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اسے سابقہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔