کراچی میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ

image

وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اراضی پر جدید میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ اس منصوبے کے لیے سعودی شراکت داروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کر دیے گئے۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کے مطابق کراچی میں 140 ایکڑ اراضی پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ تعمیر کیا جائے گا، جس سے سرمایہ کاری، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو علاقائی بحری تجارت، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کا اہم مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ اس منصوبے سے بلیو اکانومی کو بھی فروغ ملے گا اور بندرگاہی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سعودی وفد نے پاکستان کے بندرگاہی انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US