عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل کے دعوے کی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تردید کر دی

image

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہونے کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عائشہ بلوچ نامی خاتون ریسلر نے ایشین گیمز (سری لنکا) میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے تاہم پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق عائشہ بلوچ نامی کسی خاتون ریسلر کو نہ تو کسی بین الاقوامی ایونٹ، ایشین گیمز یا کسی قومی و بین الاقوامی مقابلے کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ فیڈریشن کے زیر انتظام کسی ایونٹ میں شریک رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ ایشین گیمز ستمبر 2026 میں منعقد ہونا ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ مکمل طور پر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور ریسلنگ سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US