شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

image

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو سے قیادت واپس لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے شریاس ائیر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے جو اب مختلف سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بی سی سی آئی نے دورۂ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ایشین گیمز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شریاس ائیر ایشین گیمز میں بھی بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US