امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں، تاہم ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے بعض ارکان کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام نے تصدیق کی کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کو امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کر سکے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے کچھ ارکان کو تاحال امریکی ویزے نہیں مل سکے۔ایرانی فٹ بال ٹیم گروپ جی میں اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق ایران کا دوسرا میچ بھی لاس اینجلس میں بیلجیئم کے خلاف ہوگا، جبکہ تیسرا گروپ میچ سیاٹل میں مصر کے خلاف کھیلا جائے گا۔