کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

image

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ابتدائی طبی امداد اور مختلف طبی ٹیسٹوں کے بعد انہیں پلاسٹک سرجری وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر تقریباً 13 فیصد جھلس چکی ہیں، جبکہ ان کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں، تاہم خوش قسمتی سے بینائی محفوظ ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مسلسل نگرانی میں ہے اور ان کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم خدمات انجام دے رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز اور وارڈز میں ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US