مری روڈ پر لگژری گاڑی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

image

راولپنڈی کی مری روڈ پر پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک لگژری گاڑی کو موٹر سائیکل کے ساتھ آگے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے حصے میں پھنسی ہوئی دکھائی دیتی ہے جبکہ ایک شخص گاڑی کے بونٹ اور فرنٹ اسکرین کے قریب بیٹھا نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سڑک پر گھسٹتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور رگڑ کے باعث چنگاریاں بھی نظر آتی ہیں۔ گاڑی کے اگلے اور پچھلے حصے پر بھی نقصان کے نشانات موجود ہیں، تاہم واقعے سے پہلے اور بعد کی مکمل صورتحال ابھی واضح نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کب پیش آیا اور موٹر سائیکل سوار کون تھا، اس بارے میں تاحال مکمل معلومات سامنے نہیں آسکیں اور پولیس کو بھی باقاعدہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی اور موٹر سائیکل سوار کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکل انچارج مری روڈ کو گاڑی سوار کا سراغ لگانے اور قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق سامنے آنے کے بعد واقعے کی مکمل صورتحال واضح ہوسکے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US