آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں مصروف

image

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایونٹ میں شریک تمام 12 ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 10 جون تک انگلینڈ اور ویلز میں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق تمام وارم اپ میچز دنیا بھر میں آئی سی سی ٹی وی (ICC.tv) اور آئی سی سی کے آفیشل یوٹیوب پیج پر براہ راست اور بالکل مفت نشر کیے جائیں گے۔

مختلف ممالک اور خطوں کے لیے آفیشل براڈکاسٹنگ چینلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پاکستان، آسٹریلیا، سنگاپور اور پاپوا نیو گنی: ان ممالک میں تمام وارم اپ میچز آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (ICC.tv اور یوٹیوب) پر دستیاب ہوں گے۔

بھارت: جیو اسٹار (JioStar) پر صرف بھارتی ٹیم کے میچز دکھائے جائیں گے۔ بھارت اپنا پہلا وارم اپ میچ 8 جون کو ویسٹ انڈیز اور دوسرا 10 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

برطانیہ: اسکائی (Sky) پر صرف انگلینڈ کے میچز براہ راست نشر ہوں گے۔

امریکا اور کینیڈا: ویلو ٹی وی (Willow TV) پر تمام وارم اپ میچز براہ راست دکھائے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز: ای ایس پی این کیریبین (ESPN Caribbean) پر ویسٹ انڈیز کے میچز نشر ہوں گے، جبکہ باقی میچز آئی سی سی ڈیجیٹل میڈیا پر دستیاب ہوں گے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA): اسٹارز پلے (StarzPlay Cricket W) اور آئی سی سی کے ڈیجیٹل چینلز پر تمام میچز دیکھے جاسکیں گے۔

نیوزی لینڈ: اسکائی نیوزی لینڈ پر صرف نیوزی لینڈ کا میچ دستیاب ہوگا، بقیہ میچز آئی سی سی پلیٹ فارمز پر ہوں گے۔

جنوبی افریقہ (سب سہارن افریقہ)، بنگلا دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور ہانگ کانگ: ان تمام علاقوں میں مقامی اسپورٹس نیٹ ورکس (سپر اسپورٹ، ریبٹ ہول، ڈائیلاگ ٹی وی، ایسٹرو، اور کرک بز) کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر بھی تمام میچز لائیو دستیاب ہوں گے۔

6 جون کے بعد اب وارم اپ میچز کا شیڈول (مقامی وقت کے مطابق): 8 جون: صبح 10 بجے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت (کارڈف) دوپہر 3 بجے: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا (کارڈف)

9 جون: صبح 10 بجے: اسکاٹ لینڈ بمقابلہ پاکستان (ڈرابی) صبح 10 بجے: آئرلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش (لوبرو) دوپہر 3 بجے: نیدرلینڈز بمقابلہ سری لنکا (ڈرابی) دوپہر 3 بجے: جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ (لوبرو)

10 جون: صبح 10 بجے: بھارت بمقابلہ انگلینڈ (کارڈف) دوپہر 3 بجے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا (کارڈف)


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US