اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

image

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کے فائنل معرکے سے ایک دن قبل ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں گراؤنڈ میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت پریکٹس کی۔

ٹورنامنٹ کا یہ فائنل میچ آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ اس اہم مقابلے میں ایبٹ آباد کی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے، جبکہ کراچی وائٹس کی کپتانی کے فرائض سعود شکیل سرانجام دیں گے۔

کراچی وائٹس کی ٹیم میں ابرار احمد، عبداللہ فضل، دانش عزیز، خواجہ محمد نافع اور شان مسعود شامل ہیں۔

معاذ صداقت، شاہزیب خان، کامران غلام، خوشدل شاہ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعامی رقم جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل پی سی بی لائیو ایپ پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔

فائنل میچ پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس، فاسٹ اسپورٹس اور جیو سپر پر براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔

میچ کی لائیو سٹریم ٹیپ میڈ (پاکستان) اور پی سی بی یو ٹیوب چینل(بیرون ملک) پر بھی دستیاب ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US