نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز مدعو

image

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے 49 کرکٹرز کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ ان کیمپس کا بنیادی مقصد آئندہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

ریڈ بال کیمپ 8 جون سے 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں 22 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے والے منتخب ریڈ بال کھلاڑی 15 جون سے کیمپ جوائن کریں گے۔ اس کیمپ میں عامر جمال، عبداللہ فضل، ابرار احمد، علی عثمان، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، عبید شاہ، ساجد خان، سلمان علی آغا، ثاقب خان، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شہزاد گل اور شان مسعود شامل ہیں۔

دوسری جانب، وائٹ بال کیمپ 15 جون سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 27 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اس کیمپ کے لیے عبدالصمد، عبدالسبحان، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، رضا اللہ، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سمیر منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان کو مدعو کیا گیا ہے۔

ان کیمپس کے دوران تمام کھلاڑی قومی اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں اپنی اسکلز اور فٹنس پر کام کریں گے، جبکہ کوچز کے ساتھ کھلاڑیوں کے ون آن ون سیشنز بھی ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میڈیکل سٹاف بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کے پروگرام کی نگرانی کرے گا۔ واضح رہے کہ این سی اے میں حال ہی میں بنگلہ دیش کے دورے اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل بھی خصوصی کیمپس منعقد کیے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US