ہائیڈروجن گیس سے بھرے غبارے میں سوار ٹیم کا امریکا سے یورپ تک سفر

image

"اٹلانٹک ایکسپلورر" نے ایک تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی ہے، جہاں 3 رکنی ٹیم نے ہائیڈروجن گیس سے بھرے غبارے میں مسلسل تین دن تک پرواز کرتے ہوئے بحرِ اوقیانوس کو کامیابی سے عبور کرلیا اور امریکا سے یورپ پہنچ گئی۔

اوپن باسکٹ والے اس غبارے کے پائلٹ برٹ پیڈلٹ تھے، جبکہ پیٹر کیونیو اور ایلیسیا ہیمپلمین ایڈمز بطور معاون پائلٹ ان کے ہم سفر بنے۔

اس مہم جو ٹیم نے امریکی ریاست میئن کے شہر پریسک آئل سے 4 جون کو اڑان بھری تھی۔ ہائیڈروجن گیس سے بھرے اس غبارے نے سمندر کے اوپر اوسطاً 24 ہزار فٹ کی بلندی برقرار رکھتے ہوئے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سفر طے کیا۔

واضح رہے کہ یہ ٹیم اس سے قبل 2024 اور 2025 میں بھی دو بار ایسی کوششیں کر چکی تھی، تاہم موسم کی خرابی اور گیس لیک ہونے کے باعث انہیں اپنا سفر ادھورا چھوڑنا پڑا تھا۔ گیس غباروں کے ذریعے بحر اوقیانوس کو پار کرنے کی ایسی کامیاب مہمات کا ماضی میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ایک کھلی ٹوکری میں بیٹھ کر سمندر کو پار کرنے کے اس حیرت انگیز ریکارڈ کے ساتھ ساتھ اس مشن کا ایک بڑا سائنسی مقصد بھی تھا۔ ٹیم کا بنیادی ہدف 8 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑان کے دوران ہوا کے نمونے جمع کرنا تھا۔

اس دوران ٹیم نے نئے مائیکرو بایوز اور قدرتی پروٹینز دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربات مستقبل میں ادویہ، بائیو فیوز اور زراعت کے شعبوں میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US