ایران فٹبال ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہ مل سکی

image

فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ایران کی قومی ٹیم کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہ مل سکی جس کے باعث ٹیم کو میچ والے دن میکسیکو سے امریکا جا کر مقابلہ کھیلنے کے بعد واپس لوٹنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی ٹیم اپنا بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجونا میں قائم کیے ہوئے ہے جبکہ ورلڈ کپ کے میچز امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تیجونا سے لاس اینجلس کا سفر تقریباً ایک گھنٹہ جبکہ سیٹل کا سفر ساڑھے پانچ گھنٹے پر محیط ہے۔

ایران کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے تاہم ٹیم کے متعدد آفیشلز بشمول فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج کو ابھی تک امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایران کی ٹیم کو ویزے تو مل گئے ہیں لیکن قیام کی اجازت نہ ہونے کے باعث لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US