پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لائسٹرشائر کے خلاف میچ کے دوران حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر بن گئے۔
انہوں نے یہ سنگِ میل صرف 243 میچز میں عبور کیا اور افغان اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 251 میچز میں 350 وکٹیں حاصل کی تھیں۔