بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
کرک انفو کے مطابق ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال واحد امیدوار تھے اور وہ آئندہ 4 سال کے لیے بورڈ کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں حکومت نے سابق صدر امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تمیم اقبال کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال کا صدر منتخب ہونا بنگلادیش میں کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے اور امید ہے کہ ان کی قیادت میں بورڈ مزید ترقی کرے گا۔