پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ انہیں صرف وائٹ بال کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو مختلف کیمپس کے لیے مدعو کیا ہے جن میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ جبکہ 27 کھلاڑی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کا نام ٹیسٹ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا اور وہ صرف وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے جہاں وہ 15 جون کو رپورٹ کریں گے۔
وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر جبکہ ریڈ بال کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے کیمپ 15 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔