ایک لاکھ سے زائد کاکروچ کیوں جمع کیے؟ وجہ جاننے کے لیے آسٹریلوی حکام سرگراں

image

آسٹریلیا میں حکام نے ایک تجارتی بریڈر کے قبضے سے ایک لاکھ سے زائد زندہ کاکروچ برآمد کرلیے ہیں جنہیں ملک کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی جانوروں کی سب سے بڑی ضبطی قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر باتھرسٹ میں کارروائی کے دوران مڈغاسکر ہِسنگ اور ڈوبیا نسل کے کاکروچ ضبط کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 2 لاکھ آسٹریلوی ڈالر بتائی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مڈغاسکر ہِسنگ کاکروچ دنیا کے بڑے کاکروچوں میں شمار ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 5 سے 8 سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر رکھے گئے حشرات کی منتقلی اور افزائش سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US