فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل کینیڈا میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے استقبال کی تیاریاں کینیڈا میں ایک منفرد انداز سے شروع ہو گئیں جہاں دنیا کا سب سے بڑا "ہیومن فوس بال" میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

اونٹاریو میں منعقدہ اس منفرد ایونٹ میں 254 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور خود فوس بال کے کھلاڑیوں کا کردار ادا کیا۔ مقابلے کے دوران کھلاڑی بڑی لوہے کی سلاخوں کو پکڑ کر اپنی مقررہ جگہوں پر کھڑے رہے اور فٹ بال کو حریف ٹیم کے گول میں پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔

اونٹاریو کے وزیرِ کھیل نیل لمسڈن نے کہا کہ فٹ بال ٹیم ورک اور جذبے کا کھیل ہے جبکہ یہ ایونٹ ان خصوصیات کو تفریحی اور یادگار انداز میں اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے موقع پر موجود رہ کر تصدیق کی کہ یہ انسانوں کی مدد سے کھیلا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا فوس بال میچ تھا جس نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US