یونیورسٹی میں صفائی کرنے والی خاتون نے ماسٹر پروگرام میں داخلہ لے کر مثال قائم کردی

image

چین کی ایک یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرنے والی 33 سالہ خاتون نے اپنی محنت سے ماسٹر پروگرام میں داخلہ حاصل کرکے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

سیچوان سے تعلق رکھنے والی لی جیا ماضی میں اپنے شوہر کے ساتھ ریسٹورنٹ چلاتی تھیں، مگر مالی مشکلات کے باعث انہوں نے چینگڈو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں کلینر کی ملازمت اختیار کرلی تاکہ لچکدار اوقات میں بچوں کی دیکھ بھال بھی کرسکیں۔

ملازمت کے دوران امتحانات کے لیے آنے والے بزرگ اور سخت محنت کرتے طلبا کو دیکھ کر وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لیے مثال بننے کا فیصلہ کیا۔ صرف ایک ووکیشنل اسکول کی تعلیم اور گریجویشن کی ڈگری نہ ہونے کے باوجود، انہوں نے ہار نہیں مانی۔

محض 8 ماہ کے مختصر وقت میں اضافی مضامین کی تیاری کے لیے وہ صبح 6 بجے یونیورسٹی آتیں اور ہیڈ فونز پر سیاست اور انگلش کے لیکچرز سنتے ہوئے صفائی کا کام کرتیں۔ شوہر کے بھرپور تعاون اور ایک سال کی انتھک پڑھائی کے بعد، بالآخر اپریل 2026 میں وہ اس 3 سالہ ماسٹر پروگرام کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US